[urdu]

 وقارِ پاکستان ڈیجیٹل لیٹریر ی ریسرچ کلاؤڈ

وقارِ پاکستان اپنی نوعیت کا واحد ڈیجیٹل لیٹریر ی ریسرچ کلاؤڈ ہے جس پر مارول سسٹم ، ادب سرائے انٹرنیشنل اور سوشو آن کے پروفیشنلز گذشتہ دو دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔ وقارِ پاکستان کا بنیادی مقصد قومی اور علاقائی زبانوں کو دور جدید کے تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ہماری نئی جینرینشن قومی اور علاقائی سطح پر اپنی منتخب زبان میں بھرپور طریقے سے سوشلائیز ہو سکے ۔ مزید یہ کہ جو لوگ قومی اور علاقائی زبانوں پر کسی بھی حوالے سے تحقیقی کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ان کے کام کو نہ صرف محفوظ کیا جا سکے بلکہ مضبوط سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے علاقائی ، قومی اور بین القوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا بھی جا سکے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ جدید سہولت علاقائی اور قومی زبان کی ترقی کے لیے سنگِ میل کی حیثیت اختیار کرے گی اور اس قومی اثاثے سے پورا ملک مستفید ہو گا۔ وقارِ پاکستان اپنے قیمتی معاونین کے بھرپور تعاون کے لیے ان کا شکر گزار ہے جن میں مارول سسٹم ، میاں وقارالاسلام فاؤنڈر اینڈ پرنسپل کنسلٹینٹ، ادب سرائے انٹرنیشنل، ڈاکٹر شہناز مزمل، چئیر پرسن اور باقر بلال حسین، گیٹ گروپ، گروپ سی ای او ، سوشو آن،کو فاؤنڈر کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اردو سوشل کے نام سے وقارِ پاکستان کا پہلا موڈیول لانچ کیا جا چکا ہے ۔ وقارِ پاکستان ، ڈاکٹر شہناز مزمل کی بھرپور ادبی خدمات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی طور پر “نیشنل سفیر برائے اردو شوشل” منتخب کرتا ہے۔ وقارِ پاکستان کی مشاورتی کمیٹی علاقائی زبانوں کے موڈیولز جن میں پنجابی سوشل ، سرائیکی سوشل ، سندھی سوشل ، بلوچی سوشل اور پشتو سوشل شامل ہیں کے متعلقہ سفیروں کے نام جلد منظر عام پر لائے گی۔ اردو سوشل کے نام سے سوشو آن کی بہترین کاوش آپ کے سامنے ہے ، آپ آج ہی اس پلیٹ فارم پر مکمل طور پر فری رجسٹر ہو سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ زبان میں اپنے نئی سوشل لائف کا آغاز کر سکتے ہیں ۔ ہم آپ کے اس نئے سفر میں آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنے اس قومی اثاثے سے بھرپور فائیدہ اُٹھائیں گے اور قومی و علاقائی زبانوں کی ترقی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو! آمین ۔ وقارِ پاکستان کی طرف سے تمام دوستوں کو خوش آمدید اور تعاون کا پیشگی شکریہ!

[/urdu]