فرخندہ شمیم کی افسانوں پر مشتمل کتاب “تلاش جمال میں گمشدہ عورت” کی تقریب پذیرائی

//فرخندہ شمیم کی افسانوں پر مشتمل کتاب “تلاش جمال میں گمشدہ عورت” کی تقریب پذیرائی

فرخندہ شمیم کی افسانوں پر مشتمل کتاب “تلاش جمال میں گمشدہ عورت” کی تقریب پذیرائی

بزم خواتین دریچہ ادب پاکستان کے زیراہتمام ملک کی نامور شاعرہ/افسانہ نگار فرخندہ شمیم کی افسانوں پر مشتمل کتاب “تلاش جمال میں گمشدہ عورت” کی تقریب پذیرائی کی ایک شاندار تقریب جناح ہال جھنگ میں مورخہ 5 مئی 2019 میں منعقد کی گئی معروف شاعرہ/افسانہ نگار کا بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا اور انچارج بزم خواتین دریچہ ادب پاکستان محترمہ فرحت طاہر شاہ نے فرخندہ شمیم کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا اور پھول نچھاورکئے تقریب کا آغاز خوبصورت تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب کی
صدارت۔۔۔معروف افسانہ نگار جناب حنیف باوا
مہمانان خصوصی۔۔۔۔ملک کے نامور شخصیت مزاح نگار ڈاکٹر نیاز علی محسن،
محترمہ آسیہ بشارت پرنسپل وویمن کالج جھنگ
مہمانان اعزاز۔۔۔
جناب عارف فرہاد، جناب ملک عرفان خانی ، محترمہ فرحت طاہر شاہ
فاضل مقررین۔۔۔۔جناب حنیف باوا، جناب مطاہر ترمذی، ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ، پروفیسر صفدر علی شاہ، جناب قمر عبّاس ہمدانی، جنابپروفیسر منیف ظفرخان، جناب عامر عبداللہ،
جناب ملک نسیم عباس ناصر، جناب عرفان خانی،
جناب عارف فرہاد
منظومات۔۔۔۔۔۔۔۔جناب علی کوثر جعفری، جناب قاضی غلام عباس ،جناب محمد انیس انصاری، ڈاکٹر پروفیسر عمران ظفر، محترمہ فرحت طاہر شاہ، اور جناب اخلاد الحسن اخلاد
نظامت۔۔۔۔۔کنیز فاطمہ گوندل
مدثر حبیب جامی
انتظام و انصرام۔۔۔۔۔جناب قمر عبّاس ہمدانی۔۔۔۔بانی دریچہء ادب پاکستان ، پروفیسر صفدر علی شاہ
اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ جھنگ کی علمی و ادبی شخصیت سابقہ پرنسپل وومین کالج جھنگ اور دنیا ادب کا ایک عظیم نام معروف شاعر مجید امجد مرحوم کی بھتیجی محترمہ نوید عبّاس صاحبہ نے بھی شرکت کی تمام شعراءکرام اور ادباء نے اپنی اپنی بہترین تخلیقات کا مظاہرہ کیا ۔
دریچہ ادب پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے ان لائن عالمی مشاعرے میں بہترین کلام پیش کرنے والے شعراءاکرام میں دریچہ ادب پاکستان کی جانب سے ایوارڈز کی تقسیم بھی کی گئی پہلی پوزیشن رضا عبّاس رضا نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن عمران تنہا نے تیسری پوزیشن فرزانہ فرحت (لندن) اور نزہت جہاں ناز نے حاصل کی دریچہ ادب کی جانب سے ان تمام احباب کودریچہ ادب ایوارڈ ز سے نوازا گیا
ادب سراے انٹرنیشنل کی جانب سے معروف ادبی شخصیات کو اعزازی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا جن میں ڈاکٹر نیاز علی محسن، پروفیسر صفدر علی شاہ، فرحت طاہر شاہ، رضا عبّاس رضا،عمران تنہا، محترمہ آسیہ بشارت، مدثر حبیب جامی شامل ہیں ۔آخر میں بانی دریچہ ادب پاکستان قمر ہمدانی اور مرکزی چیئرمین دریچہ ادب پروفیسر صفدر علی شاہ نے محترمہ فرخندہ شمیم کو انکی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں دریچہ ادب پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔
تقریب کے اختتام پر پرتکلف کھانا کا اہتمام بھی کیا گیا

By |2019-05-13T05:32:51+00:00May 13th, 2019|Literary News|0 Comments

Leave A Comment